پنجاب یوینورسٹی کے زیرِ اہتمام پرائیویٹ پروگرام برائے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس،سائنس،کامرس سالانہ امتحان 2020کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
رجسٹریشن شیڈول برائے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس،سائنس،کامرس پارٹ1
رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخ | رجسٹریشن فیس |
2 ستمبر 2019 تا 31 اکتوبر 2019 | سنگل فیس مُبلغ۔/3720 روپے |
یکم نومبر 2019 تا 29 نومبر 2019 | سنگل فیس بمعہ۔/1000 روپے جُرمانہ(4720) |
02 دسمبر 2019 تا 31 دسمبر 2019 | ڈبل فیس ۔/7440 روپے |
ہدایات
1۔ ایسے اُمیدوار جنہوں نے ایف اے/ ایف ایس سی یا مساوی سالانہ امتحان 2019 یا اِس سے پہلے پاس کیا ہو اور وہ پرائیویٹ پروگرام برائے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس ،سائنس اور کامرس سالانہ امتحان 2020 میں پارٹ 1 کا امتحان دینا چاہتے ہیں اس شیڈول کے مُطابق اپنا رجسٹریشن فارم جمع کروائیں گے
2۔ جِن اُمیدواروں نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس،سائنس،کامرس یا بی ایس آنرز کے لیے پنجاب یونیورسٹی یا اِس سے الحاق شُدہ کالج میں داخلہ لے لیا ہے یا لینا ہےوہ پرائیویٹ پروگرام برائے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس،سائنس اور کامرس پارٹ1 کے لیے پرائیویٹ رجسٹریشن نہ کروائیں
3۔ پہلے سے رجسٹرڈ پرائیویٹ یا ریگولر اُمیدواروں کو رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی ضرورت نہیں۔پہلے سے آلاٹ شُدہ رجسٹریشن نمبر ہی قابلِ قبول ہو گا اگر رجسٹریشن کارڈ گُم ہو گیا ہے تو مُبلغ۔/ thou روپے بینک میں جمع کروا کرڈُپلیکیٹ رجسٹریشن کارڈ رجسٹریشن برانچ سے حاصل کیا جا سکتا ہے
4۔ رجسٹر یشن فارم آن لائن ہی پُر ہو ں گے،ویب سائٹ پر دی گئی ہدایات کے مُطابق اپنا آن لائن رجسٹریشن فارم مُکمل کر کے اِس کا پِرنٹ حاصل کریں اور رجسٹریشن فارم (تصدیق شُدہ) اصلی بینک چالان اور تعلیمی اسناد کی مُصدقہ فُوٹو کاپیاں ساتھ لگا کر رجسٹریشن برانچ میں بر وقت جمع کروائیں یا دئیے گئے ایڈریس پر پوسٹ کریں
پنجاب یونیورسٹی
رجسٹریشن شیڈول برائے ایم اے/ایم ایس سی پارٹ1
رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخ | رجسٹریشن فیس |
2 ستمبر 2019 تا 05 نومبر 2019 | سنگل فیس مُبلغ۔/3720 روپے |
06 نومبر 2019 تا 05 دسمبر 2019 | سنگل فیس بمعہ۔/1000 روپے جُرمانہ(4720) |
06 دسمبر 2019 تا 28 فروری 2020 | ڈبل فیس ۔/7440 روپے |
ہدایات اُمیدوران ایم اے / ایم ایس سی پارٹ
٭ اہلیت برائے ایم اے/ ایم ایس سی : ایم اے / ایم ایس سی سالانہ 2019 کی رجسٹریشن کے لیے اُمیدوار کا بی اے / بی ایس سی کا یا مساوی امتحان ضمنی 2018 یا اِس سے قبل پاس ہونا لازمی ہے
1۔ پہلے سے رجسٹرڈ پرائیویٹ یا ریگولر اُمیدواروں کو رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی ضرورت نہیں۔پہلے سے آلاٹ شُدہ رجسٹریشن نمبر ہی قابلِ قبول ہو گا اگر رجسٹریشن کارڈ گُم ہو گیا ہے تو مُبلغ۔/ thou روپے بینک میں جمع کروا کرڈُپلیکیٹ رجسٹریشن کارڈ رجسٹریشن برانچ سے حاصل کیا جا سکتا ہے
2۔ بحالی رجسٹریشن : ایسے اُمیدوار جنہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں رجسٹریشن کروائی مگر کسی دوسری یونیورسٹی سے بی اے/ بی ایس سی یا کوئی اور امتحان پاس کیا اور اب پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے / ایم ایس سی کا امتحان دینا چاہتے ہیں وہ اُمیدواران دوبارہ رجسٹریشن فارمز جمع نہ کروائیں بلکہ رجسٹریشن بحالی کے لیے درخواست بمعہ مُتعلقہ یونیورسٹی کا اصل این او سی اور اصل بینک چالان /۔200 روپے فیس حبیب بینک لمیڈ میں جمع کروائیں ،اُن کو رجسٹریشن بحالی کا خط جاری کیا جائے گا
3۔ پنجاب یونیورسٹی کے علاوہ دیگر پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیز سے امتحان پاس کرنے والے ایسے اُمیدوران جِن کی ڈگری کو پنجاب یونیورسٹی نے گریجوایشن کے مساوی قرار نہیں دیا وہ پنجاب یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کمرہ نمبر 25 ایکولینس برانچ سے مساویت کا سرٹیفیکٹ لینے کے بعد رجسٹریشن کے اہل ہونگے
4۔ اُ میدوار اپنی مُتعلقہ یونیورسٹی سے اصل این او سی لیکر رجسٹریشن فارم کے ساتھ لگائیں
5۔ درج ذیل مضامین میں ایم / ایس سی بحثیت پرئیویٹ اُمید وار امتحان دینے کی اجازت ہے
1۔ اُردو 2 ۔ انگریزی 3۔ اسلامیات 4۔ پنجابی 5۔ سیاسیات 6۔ تاریخ 7۔ ریاضی 8۔ عربی 9۔فلاسفی 10 ۔ فارسی 11۔ معاشیات 12۔ فرنچ 13 ۔ کشمیریات
آن لائن رجسٹریشن فارم پُر کرنے کا طریقہ
http://registration.pu.edu1۔ پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ کھولیں
2۔ اُمیدوار فارم پُر کرتے ہوئے ویب سائٹ پر دی گئی ہدایات غور سے پڑھیں ،آپ کے تمام ممکنہ سوالات کے جوابات وہاں موجود ہیں
3۔ اگر کسی مرحلے پر آپ نے رجسٹریشن فارم پر کام روک دیا ہے تواور وہی سے اپنا کام دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں تو ایڈٹ رجسٹریشن میں جا کر اپنا شناختی کارڈ نمبر داخل کریں تو آپ کا رجسٹریشن فارم دوبارہ اُسی مرحلے سے اُوپن ہو جائے گا