Selasa, 02 Juli 2019

Clean Your Teeth Inexpensively اپنے دانتوں کی سستے داموں صفائی کریں


How to Clean the Teeth Properly as well as Inexpensively?

How to Clean the Teeth Properly as well as Inexpensively Clean your Teeth Inexpensively  اپنے دانتوں کی سستے داموں صفائی کریں

Teeth Cleaning


دانت اللہ تعالیٰ کی بیش قیمت نعمت ہیں اگر اِن کا موزوں طریقے سے خیال رکھا جائے تو یہ ساری زندگی اپنے فرائض احسن طور پر سر انجام دیتے ہیں

یہ وہ قیمتی موتی ہیں جِن کے بغیر زندگی اپنا مزا کھو دیتی ہے اور کسی بھی چیز کے کھانے کا لُطف نہیں آتا ہے اگر ہم اپنے بزرگوں کو دیکھیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اُن کے دانت اب بھی اپنی اصلی حالت میں برقرار ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ اپنے دور میں دانتوں کی صفائی کے دیسی طریقے استعمال کرتے رہے تھے وہ کسی بھی قسم کا ٹوٹھ پیسٹ استعمال نہیں کرتے تھے  وہ اپنے دانتوں کی صفائی کے لیے فطری طریقے استعمال کرتے تھے

سائینس نے جہاں ہماری زندگی کو آسان بنا دیا ہے وہاں اس کو مُشکل بھی کر دیا ہے بہت سی ایسی چیزیں ہماری زندگی میں آ گئی ہیں جن کے استعمال سے ہمیں فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوا ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم مُختلف قسم کی بیماریوں سے بچ جائیں اور ہماری زندگی خوشیوں سے بھر جائے تو ہمیں فطرت کی طرف لوٹنا ہو گا

ٹوتھ پیسٹ کا استعمال دانتوں کی صفائی تو کر دیتا ہے مگر اس کے ضرر رساں کیمیکل ہمارے دانتوں کو مُستقل طور پر خراب کر دیتے ہیں بس ہم کو آسانی لگتی ہے کہ صبحُ اُٹھیں اور جلدی جلدی پیسٹ کر لیں ورنہ اگر آپ اس کے نُقصان جان جائیں تو آپ کبھی بھی ٹوتھ پیسٹ کو ہاتھ بھی نہ لگائیں

آج کی یہ پوسٹ لکھنے کا مطلب بھی یہی ہے کہ آپ کو دانتوں کی صفائی کا فطری طریقہ بتایا جائے۔تو جناب مسواک کیا کریں یہ سُنتِ نبوی بھی ہے اور دانتوں کی تمام بیماریوں کا علاج بھی ہے

ٹوتھ پیسٹ کی جگہ کیلا استعمال کریں۔جی ہاں کیلا استعمال کریں اُس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک کیلا لے کر اُس کو اچھی طرح کُچل لیں یہاں تک کہ اُس کا گودا بلکُل پیسٹ کی طرح بن جائے۔اب آپ اپنا پیسٹ والا برش لیں،کیلے کا گودا اُس پر لگائیں اور اپنے دانتوں پر خوب اچھی طرح برش کریں۔آپ کو ایسے ہی لگے گا کہ جیسے آپ برش کر رہے ہوں۔اور اس سے پیسٹ کی طرح جھاگ بھی بنے گی۔کیلے کے اندر پوٹاشیم،میگنشیم دانتوں کے لیے بہت مُفید ہوتا ہے اور یہ نیچرل ہوتا ہے کوئی کیمیکل نہیں ہوتا ہے۔یہ چیزیں دانتوں پر جمع میل کُچیل اچھے سے صاف کر دے گا اور دانتوں کو مُضبوط بھی کرے گا

جن کہ مُنہ میں بدبو آتی ہو اور وہ اس سے کافی پریشان بھی ہوں تو جناب اُن کے لیے یہ مُجرب نُقصہ ہے آپ اس کو آزما کر دیکھ لیں۔کیلے کا پیسٹ کرنے کے بعد آپ کے مُنہ سے بدبو نہیں آئے گی اور آپ فرحت محسوس کریں گے۔اور آپ کو کھانے پینے کا بھی مزا آئے گا

Tidak ada komentar:

Posting Komentar